26 جون، 2017، 1:02 PM

تمام مسلمانوں پر اسرائیل کی غاصب حکومت کے خلاف جہاد واجب ہے

تمام مسلمانوں پر اسرائیل کی غاصب حکومت کے خلاف جہاد واجب ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید سعید فطر کی مناسبت سے تینوں قوا کے سربراہان، عوام کے مختلف طبقات اور اسلامی ممالک کے سفراء سے ملاقات میں فرمایا: تمام مسلمانوں پر غاصب صہیونی حکومت کے خلاف جہاد واجب ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید سعید فطر کی مناسبت سے تینوں قوا کے سربراہان ، عوام کے مختلف طبقات اور اسلامی ممالک کے سفراء سے ملاقات میں فرمایا: تمام مسلمانوں پر غاصب صہیونی حکومت کے خلاف جہاد واجب ہے۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں  اسلامی ممالک کے باہمی اتحاد پر تاکید کرتے ہوئےفرمایا: مسلم ممالک کو آپسی تفرقہ سے سخت نقصان پہنچے گا اور اسلامی ممالک کو نقصان پہنچانا امریکہ اور اسرائيل کے بنیادی اور اساسی اہداف میں شامل ہے۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کا پہلا مسئلہ قراردیتے ہوئےفرمایا: اسلامی فقہ اور شرعی حکم کے مطابق اگر دشمن اسلامی سرزمین پر قابض ہوجائے تو اس صورت میں جہاد تمام مسلمانوں پر واجب ہے ۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: آج اسرائیل کی غاصب صہیونی حکومت کے خلاف جہاد تمام مسلمانوں پر واجب ہے ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکہ کی تفرقہ انگیز پالیسیوں کے بارے میں  مسلمان حکمرانوں کو آگاہ رہنے کی سفارش کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ سنی  اور شیعہ دونوں کا دشمن ہے کیونکہ امریکہ کی دشمنی اسلام کے ساتھ ہے مسلمان حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ امریکہ کی تفرقہ انگیز پالیسی کو ناکام بنانے کے لئے باہمی اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مسلمان علماء اور دانشوروں پر زوردیتے ہوئے فرمایا: علماء اور دانشوروں کوفلسطین ، یمن، بحرین اور کشمیر کے مسلمانوں پر ہونے والے مظآلم کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: جس طرح ہم دشمنان اسلام  کے بارے میں اپنا مؤقف واضح اور صریح طور پر پیش کرتے ہیں اسی طرح عالم اسلام کے علماء، دانشوروں اور سیاسی حکام کو بھی سامراجی طاقتوں اور اسلام دشمن عناصر کے بارے میں اپنا مؤقف واضح طور پر بیان کرنا چاہیے۔

News ID 1873454

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha